سوشل میڈیا سائٹس کھولنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، پی ٹی اے

اسلام آباد (امت نیوز) پی ڈی ایم آج اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر دھرنے دینے جارہی ہے جس کیلئے سیاسی کارکنان ریڈ زون پہنچنا شروع ہو گئے ہیں تاہم اس حوالے سے پاکستانی ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کا کہناہے کہ فی الحال انٹر نیٹ سروسز پر پابندی کی کوئی ہدایت نہیں ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کا کہناہے کہ ملک بھر میں موبائل براڈ بینڈ سروس بحال ہے لیکن سوشل میڈیا سائٹس کھولنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہواہے ۔ یوٹیوب، ٹویٹر ، فیس بک کی سروسز ابھی بھی ڈاﺅن ہیں ، پی ٹی آئی ہنگاموں کے باعث سوشل میڈیا سروسز معطل کی گئی ہیں ۔