راوپنڈی اور اسلام آباد میں ہائی الرٹ

اسلام آباد (امت نیوز) پی ڈی ایم جماعتوں کے سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی دھرنے کے سلسلے میں راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

مری روڈ پر صدر سے فیض آباد تک پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ جے یو آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے قافلے براستہ مری روڈ اسلام آباد پہنچنا  شروع ہوگئے۔ مری روڈ پر صدر سے فیض آباد تک پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ جے یو آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے قافلے براستہ مری روڈ اسلام آباد جائیں گے۔

راولپنڈی سے جے یو آئی کا مرکزی قافلہ صدر کے علاقے سے کچھ دیر میں روانہ ہو گا۔ احتجاج میں شرکت کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کے کارکنان علامہ اقبال پارک کے باہر جمع ہوں گے۔

۔