پی ڈی ایم کارکن سیکیورٹی گیٹ پھلانگ کر سپریم کورٹ کے سامنے پہنچ گئے

اسلا آباد (امت نیوز) پی ڈی ایم کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی کال پر جے یوآئی صوبہ بلوچستان کا قافلہ مولانا عبدالواسع اور مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں اور کے پی کے کا قافلہ سینیٹر عطاالرحمن اور اکرم خان دررانی کی قیادت میں سپریم کور ٹ کے باہر پہنچ چکا ہے۔

دریں اثنا پی ڈی ایم احتجاج سے پہلے انصارلاسلام کے رضا کار گیٹ کھول کر سپریم کورٹ کے سامنے پہنچ گئے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے احتجاج سے پہلے دفعہ 144 کے باوجود پی ڈی ایم کارکنان ریڈزون میں داخل ہوگئے۔ پی ڈی ایم کے کارکنوں کو ریڈزون میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے کارکن ریڈ زون کے انٹری گیٹ کو پھلانگ کرسپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے۔ جے یو آئی ف اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد سپریم کورٹ کے سامنے جمع ہونا شروع ہو گئی ہے۔