اسلام آباد (امت نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت جاری ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان اپنا تاریخی کردار ادا کرے۔پارلیمنٹ سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھیجے ۔
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عدلیہ میں ایک گروہ نے سیاست کرنے کا بیڑا اٹھالیا ہے، فیصلوں کی بنیاد سیاسی حمایت رکھی گئی ہے۔ فیصلے سیاسی بنیادوں پرنہیں،عدل وانصاف پر ہونے چاہئیں۔ ایک شخص کوریلیف دیاجارہاہے اور فتنے کو ہوادی جارہی ہے۔ وقت آگیا اپنے آئینی اور پارلیمانی اختیارات استمعال کیے جائیں۔ آئین کے مطابق جو کارروائی درج ہے اس پرعمل ہوناچاہیے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے کہا کہ کورکمانڈرہاؤس پرحملہ کرنےوالوں کی پشت پناہی کی جارہی ہے، فوج آئین اورقانون کےمطابق اپنا کردار ادا کررہی ہے، جناح ہاؤس قائداعظم اور فوجی کمانڈر کا گھرتھا۔ جی ایچ کیو پر اس سے قبل طالبان نے حملہ کیا تھا، کیایہ چیزیں عدلیہ کو نظرنہیں آرہیں۔
اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چودہ مئی کا الیکشن نہ کروانے کا فیصلہ وزیراعظم نہیں بلکہ پوری پارلیمنٹ کا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اس فیصلےکےخلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوسکتی۔ سیاسی معاملات عدالتوں میں لے جانے سے سیاست اورعدالت دونوں کا نقصان ہوتا ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک میں غیریقینی کی سی کیفیت ہے، ضرورت اس بات کی ہےکہ ہم جلتی پر تیل ڈالنے کی بجائے اسےٹھنڈا کریں، سیاستدانوں کو معاملات مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیے۔ ہمیں ہراس حرکت سے اجتناب کرناچاہیے جس سےلاءاینڈآرڈر کی صورتحال خراب ناہو، آج کا احتجاج پرامن ہوگا اور جمہوری طریقہ بھی یہی ہے۔