عمران خان کو سرعام پھانسی دینی چاہیے، راجہ ریاض

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہاہے کہ عمران خان نے افواج پاکستان کے خلاف سازش کی،ان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہیے ، عمران خان کو سرعام پھانسی دینی چاہیے۔

راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس جاری ہے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے وہ کچھ کردیا جو آج تک بھارت نہیں کر سکا، اس شخص کو دیکھ کر ویلکم کہاجاتا ہے،عمرانی فتنے نے وہ کام کر دکھا یاجو دشمن نہیں کر سکا۔

اپوزیشن لیڈر کاکہناتھا کہ عمران خان نے افواج پاکستان کے خلاف سازش کی،ان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ان کامزید کہناتھا کہ شرپسندوں نے کور کمانڈر کے گھر کو جلایا،ہمارے جہازوں کوبھارت آج تک گرا نہیں سکا،آج ملک دشمنوں اور غداروں نے طیاروں کو آگ لگا دی،انہوں نے ریڈیو اسٹیشن پشاور کو آگ لگا دی۔