اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے کی قرارداد منظور ہو گئی۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں جاری اجلاس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی قرارداد پیش کی گئی جسے ایوان نے منظورکرلیا۔
چیف جسٹس اور دیگر ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
کمیٹی میں محسن شاہ نواز، خورشید جونیجو، صلاح الدین ایوبی، شہناز بلوچ اور صلاح الدین شامل ہیں۔
قبل ازیں اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمنٹ چیف جسٹس کے مس کنڈکٹ کا جائزہ لے۔
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ججزکے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے۔