اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا،آئی جی اسلام آباد کل فوادچوہدری کوعدالت میں پیش کریں ۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فوادچوہدری کی درخواست پر سماعت کی ، وکیل فیصل چوہدری نے کہاکہ اس عدالت نے فوادچوہدری کی گرفتاری سے روکا تھا،اس کے باوجود اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کو گرفتارکرلیا،
چیف جسٹس عامر فاروق کے حکمنامے کی کاپی عدالت میں پیش کردی، وکیل فیصل چوہدری نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد ہائیکورٹ میں تھے ان کی موجودگی میں یہ آرڈر ہوا تھا ۔
عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو کل کیلیے نوٹس جاری کر دیا،عدالت نے کہاکہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں۔