پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا، فائل فوٹو
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا، فائل فوٹو

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں آج بڑی کمی کا دعویٰ

اسلام آباد: مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے جلد ہی خوشخبری آنے کا امکان ہے کیونکہ 16 مئی سے پیٹرول کی قیمت میں بھاری کمی متوقع ہے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ 16 مئی سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے ۔

آئل انڈسٹری ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی منڈی میں تیل سستا ہونے کے باعث متوقع ہے ۔