ہم جیل میں رہ کر بھرپور مقابلہ کریں گے، فائل فوٹو
ہم جیل میں رہ کر بھرپور مقابلہ کریں گے، فائل فوٹو

یاسمین راشد کوکل تک پولیس لائنز ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیاگیا۔

عدالت نے یاسمین راشد کوکل تک پولیس لائنز ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے تفتیشی افسر سے متعلقہ ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہاکہ تفتیشی افسر مکمل میڈیکل رپورٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ لے کر آئیں ،عدالت نے مزید کہاکہ مجسٹریٹ کے فیصلے کے مطابق یہ جسمانی ریمانڈ کیلیے فٹ نہیں ہیں ،ہسپتال کی ڈسچارج سلپ کے بغیر جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو عدالت میں پیش کردیاگیا،پی ٹی آئی رہنماکو اے ٹی سی جج عبہرگل کی عدالت میں پیش کیاگیا،تفتیشی افسر نے یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہاہے کہ میں نے کوئی حملہ نہیں کیا ، یہ غلط ہے ، یہ حملے انہوں نے خود کروائے ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہناتھا کہ یہ تحریک انصاف کے لوگوں کے اوپر ڈال ر ہے ہیں، ہم منع کر رہے تھے،انہوں نے اپنے بندے اندر ڈال کر یہ سب کروایا ہے ، یہ تحریک انصاف کو نااہل کرنا چاہتے ہیں ۔