اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے اقبال حمیدالرحمن کو چیف جسٹس وفاقی شریعت کورٹ بنانے کی منظوری دیدی۔
چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں شرکا نے اقبال حمید الرحمن کو چیف جسٹس وفاقی شریعت کورٹ بنان ےکی منظوری دیدی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے اقبال حمید کی متفقہ طور پر تقرری کی منظوری دی جس کے بعد حتمی منظوری کے لئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کوبھجوا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق جسٹس اقبال حمید الرحمن سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں۔