راولپنڈی(امت نیوز)راولپنڈی میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر 7 روز کےلیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ نے 15 سے 21 مئی تک دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی حدود میں دہشتگردی کا خدشہ ہے۔دفعہ 144 کے تحت راولپنڈی میں ہر قسم کے سیاسی و مذہبی اجتماع پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔خواتین، بچوں اور آرمی اہلکاروں کو ڈبل سواری کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
راولپنڈی میں اذان کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی
Pic01-074
LAHORE: Sep01- A police personnel are busy in snap checking of people at Darbar Bibi Pak-daman during Muharram-ul-Harram in provincial capital. ONLINE PHOTO by Malik Sajjad
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos