لیگل ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت سے لے جانے کی کوشش کی تو جج نے روک لیا۔ فائل فوٹو
لیگل ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت سے لے جانے کی کوشش کی تو جج نے روک لیا۔ فائل فوٹو

عمران خان میڈیا پر تقاریرنشرنہ کرنے کے خلاف عدالت پہنچ گئے

لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تقاریر اور بیانات میڈیا پر نشر نہ ہونے کیخلاف عدالت کادروازہ کھٹکھٹادیا
پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست کو لاہور ہائیکورٹ نے مقرر کرلیا ، جسٹس شمس محمد مرزا کل سماعت کریں گے۔
درخواست میں عمران خان نے پیمرا سمیت 18 ٹی وی چینلز کو فریق بنایا اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ تقاریر اور لائیو گفتگو میڈیا چینلز پر نہیں دکھائی جا رہیں۔
انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بیانات اور تقاریر پر نشر نہ کرنا پابندی بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عدالت پیمرا کو لائیو تقاریر نشر کرنے کا پابند کرے۔