پیٹرول پمپس اسمگل شدہ اور غیر معیاری پٹرول فروخت کررہے ہیں، فائل فوٹو
پیٹرول پمپس اسمگل شدہ اور غیر معیاری پٹرول فروخت کررہے ہیں، فائل فوٹو

پیٹرول پر12روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 30روپےلیٹر کمی کا اعلان

اسلام آباد(امت نیوز)مہنگائی کے مارے عوام کے لیے اچھی خبر آگئی،  حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل پر بھی 12 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے لیٹر کمی کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت اب 270 روپے ہوگی۔ وفاقی وزیر کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 30 روپے کی کٹوتی کے بعد اب نئی قیمت 258 روپے فی لیٹر ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ مٹی کا تیل اب 12 روپے کمی کے بعد 164.07 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے کمی کے بعد 152.69 روپے فی لیٹر ہو جائے کا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد اسحاق ڈار نے ٹرانسپورٹرز سے کرایوں میں کمی کی اپیل کی ہے۔