کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کراچی کے رہنما خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ سیل کردیا گیا ۔ پی ٹی آئی رہنما نے تاجروں سے آواز اٹھانے کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سیاسی نفرت میں آج میرا ریسٹورنٹ سیل کردیا۔اب پیپلزپارٹی سیاسی نقصان کے ساتھ کاروباری نقصان پہنچانے پر اتر آئی ہے،ریسٹورنٹ پر کام کرنے والے ملازمین کا گھر باعزت طریقے سے چلتا ہے آیان علی کے اکاؤنٹ سے نہیں،سندھ حکومت نے خود کو ڈیموکریٹک کہلانے کا حق کھودیا ہے،جو اوچھے ہتھکنڈے پیپلزپارٹی کی حکومت کررہی ہے انہیں کل بھگتنا ہوگا،سندھ میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کی طرح قانون کا استعمال ہورہا ہے،کاروباری حملے کرنے کے پیچھے کونسے سیاہ مقاصد ہیں،ہمارے روزگار ٹین پرسنٹ پر نہیں چلتے ہم ٹیکس پیئر لوگ ہیں،ہیومن رائٹس کمیشن سے گزارش ہے سندھ حکومت کی فسطائیت کا نوٹس لیں،تمام کاروباری حضرات کو اس معاملے پر یکجا ہونا ہوگا،میری تمام تاجر ایسوسیشن سے اس گھنائونے معاملے پر آواز اٹھانے کی گزارش ہے۔