سوڈان (اُمت نیوز)سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ، لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان نے نئے فرمان کے تحت متعدد اہم عہدیداروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ جنرل البرھان کے حکم پر مرکزی بنک کے گورنر، وزیر داخلہ اور پولیس چیف کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔
جنرل البرھان نے عنان حامد محمد عمر کو پولیس فورسز کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے ہٹا کر لیفٹیننٹ جنرل خالد حسان محی الدین کو پولیس فورسز کا ڈی جی تعینات کیا ہے۔
البرہان نے سفیر عبدالمنعم عثمان محمد احمد البیتی اور سفیر حیدر بدوی صادق کو وزارت خارجہ سے برطرف کردیا ہے۔
انہوں نے وزارت خارجہ اور متعلقہ حکام کو اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کی۔
کل کو اتوارسوڈان کی عبوری خودمختاری کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے ایک فیصلہ جاری کرتے ہوئے حسین یحییٰ جنقول کو سوڈان کے مرکزی بینک کے گورنر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور ان کی جگہ برعی الصدیق علی احمد کو مرکزی بنک کا نیا گورنر مقرر کیا ہے۔