مری (نمائندہ امت )پنجاب کے سابق سینئر وزیرراجہ اشفاق سرور عباسی مرحوم کے بھتیجے اور گھوڑا گلی مری کی نامور کاروباری اور سماجی شخصیت راجہ سرور عباسی مرحوم کے پوتے جواں سال عثمان سرور عباسی المناک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ ان کی کاراسلام آباد کے قریب سامنے سے آنے والی ایک ٹویوٹا ہائی ایس سے ٹکرا گئی، اور فرنٹ سے مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں عثمان سرور عباسی شدید زخمی ہو کر چل بسے۔مرحوم عثمان سرور عباسی سرکل بکوٹ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار فرید عباسی کے داماد ۔ مری سے پنجاب اسمبلی کے سابق رکن اور متعدد بار صوبائی وزیر رہنے والے راجہ اشفاق سرور مرحوم، ڈاکٹر راجہ شفیق سروراور راجہ عتیق سرور کے بھتیجے اور راجہ ایاز سرور عباسی کے فرزند تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ پیر کی رات گیارہ بجے E-11/3اسلام آباد میں جبکہ آج بروز منگل بعد نماز ظہر دو بجے آبائی علاقے گھوڑا گلی مری میں ادا کی جائے گی۔عثمان سرور