ڈھاکہ ( اُمت نیوز ) پاکستان انڈر 19 نے بنگلا دیش کو پانچویں ایک روزہ میچ میں 80 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-4 سے اپنے نام کر لی۔
پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے، حمزہ نواز 72، شاہ زیب خان 67 اور اذان 41 رنز بنا کر ٹاپ سکور رہے جبکہ بنگلا دیش کی طرف سے محفوظ الرحمان ربی نے 42 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے جواب میں بنگلا دیشی ٹیم 37 ویں اوور میں 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، کپتان احرار امین 53 اور محمد شہاب جیمز 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے علی اسفند اور عرفات منہاس نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم نے پہلا میچ 9 وکٹوں سے ، دوسرا میچ 78رنز سے جیتا تھا جبکہ تیسرے میچ میں میزبان ٹیم نے4وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی اور چوتھے ون ڈے میں شاہینوں نے 8 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔