اٹک میں فائرنگ سے دو افراد قتل
موہڑہ چوک میں نامعلوم شخص نے گولیاں چلائیں-ٹیکسلا کے رہائشی 43سالہ شبیر اور20سالہ شہباز موقع پر دم توڑ گئے
May 16, 2023 · قومی
اٹک (نامہ نگار ) اٹک کی تحصیل حسن ابدال،موہڑہ چوک کے قریب نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق تحصیل حسن ابدال میں موہڑہ چوک کے قریب نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ٹیکسلا کے رہائشی 43 سالہ شبیر احمد ولد مختیار احمد اور 20 سالہ شہباز احمد ولد محمد آصف موقع پر جاں بحق ہو گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں دونوں لاشوں کو تحصیل ہسپتال ٹیکسلا منتقل کر دیا۔