فسادات میں جاں بحق افرادکی زمان پارک میں غائبانہ نمازجنازہ

تحریک انصاف علماونگ کے نائب صدرنے پڑھائی-کارکنوں کی شرکت- مرکزی رہنماغائب

May 16, 2023 · قومی

لاہور(امت نیوز)نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد فسادات کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کی غائبانہ نماز جنازہ تحریک انصاف کے تحت زمان پارک سے ملحقہ گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر مفتی فکات اللہ نائب صدر تحریک انصاف علماء ونگ نے نماز جنازہ پڑھائی۔ جس میں کارکنوں نے شرکت کی تاہم کوئی مرکزی رہنما شریک نہ ہوا۔نماز جنازہ کے بعد جاں بحق کارکنوں کے لئے دعائیں مغفرت کی گئی، جس میں خواتین کارکنان نے بھی شرکت کی۔