عمران کی طرف سے گرفتار بلوائیوں کی معاونت کے خصوصی احکامات جاری

لاہور(امت نیوز) بلوائیوں سے لاتعلقی ظاہرکرنے والی تحریک انصاف نے گرفتارکارکنان کی معاونت کے خصوصی احکامات جاری کیے ہیں۔ تمام سابق اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی ذمہ داریاں لگا دی گئیں۔پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر سرکولر کی صورت میں تحریریہدایت نامہ جاری کیاگیاہے۔اس کے مطابق تمام سابق اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی ذمہ داریاں کو تلقین کی گئی ہےکہ شہید، زخمی اور گرفتار کارکنان کیلئے قانونی اور مالی معاونت کا اہتمام کیا جائے۔سرکلر کی کاپی تحریک انصاف کے مصدقہ ٹوٹراکاونٹ پر بھی اپ لوڈ ہے۔ایک اور اکاونئٹ زمان پارک لائیو اپ ڈیٹس پر بھی عکس موجود ہے۔ ساتھ لکھاگیاہے کہ عمران خان خود بھی فنڈز اکٹھا کریں گے۔واضح رہے کہ 9مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد کارکنوں اور حامیوں نے ملک بھرمیں توڑپھوڑ، سرکاری اورحساس املاک پرحملے ،گھیرائو جلائو کی کارروائیوں میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ۔پی ٹی آئی نے ایسے واقعات میں گرفتارکیے گئے شرپسندوں سے اظہارلاتعلقی کیاہے۔اس کے کئی رہنمائوں نے کہاکہ حساس تنصیبات کو کھلاکیوں چھوڑاگیاتھا۔ چیئرمین عمران خان یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ واقعات کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں ۔انہوں نے تاثر دینے کی کوشش کی کہ یہ سب کچھ تحریک انصاف کے کارکنوں نے نہیں کیا لیکن گرفتارکیے گئے کارکنوں کے لیے پارٹی نے سرکلر جاری کیاہے کہ انہیں مالی وقانونی معاونت فراہم کی جائے۔