راولپنڈی میں دہشت گردی کا خدشہ 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی(امت نیوز) دہشتگردی کے خدشے پر راولپنڈی میں 7 روز کےلیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔ضلعی انتظامیہ نے 15 سے 21 مئی تک دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی حدود میں دہشتگردی کا خدشہ ہے۔دفعہ 144 کے تحت راولپنڈی میں ہر قسم کے سیاسی و مذہبی اجتماع پر پابندی ہوگینوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔خواتین، بچوں اور آرمی اہلکاروں کو ڈبل سواری کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔راولپنڈی میں اذان کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔