سپریم کورٹ نے اضافی مخصوص نشستوں پر کنیت معطل کرنے کا حکم دیا تھا، فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے اضافی مخصوص نشستوں پر کنیت معطل کرنے کا حکم دیا تھا، فائل فوٹو

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کیس،الیکشن کمیشن فیصلہ 23 مئی کو سنائے گا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ 23 مئی کو سنائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ڈی جی لاالیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ حتمی تھا،عبوری نہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کوئی حکم امتناع نہیں ہے،مناسب ہو گا ہائیکورٹ میں زیرالتوا معاملے کو چھوڑ کرآگے چلا جائے۔

ڈی جی لاالیکشن کمیشن نے کہاکہ پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت ہے،الیکشن کمیشن شوکاز کی روشنی میں ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کا حکم جاری کرے،پی ٹی آئی مطمئن نہ کر سکے تو کمیشن اپنے فیصلے پرعمل درآمد کرائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ہائیکورٹ کا جو بھی حکم آیا اس پر عمل کریں گے ،آئندہ سماعت پر درخواست پر فیصلہ سنائیں گے، تحریک انصاف نے عبوری جواب دیا تھاحتمی جواب جمع نہیں کرایا،پی ٹی آئی اپنا حتمی جواب بھی آئندہ سماعت پر جمع کرائے ،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ 23 مئی کو سنایا جائے گا۔