پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ درست قرار پایا تو نیب قوانین کے خلاف فیصلہ کالعدم ہوجائے گا، فائل فوٹو 
میڈیا  کی تنقید کو ویلکم کرتے ہیں، فائل فوٹو

عمران خان کو’’گڈ ٹو سی یو‘‘کہنے پر چیف جسٹس کی وضاحت

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہنے پر تنقید کے معاملے پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں وضاحت کی ہے۔

سول مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے  وکیل اصغر سبزواری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ آپ ایک وقت کے بعد میری عدالت میں آئے ہیں۔

چیف جسٹس نے عمران خان کو مقدمے کی سماعت کے دوران گڈ ٹو سی یو کہنے پر ہونے والی تنقید کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ایسا ہرکسی کو کہتا ہوں ۔ مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں ۔ ادب واخلاق تو سب کے لیے ضروری ہے۔ ادب واخلاق کے بغیر مزہ نہیں ۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے احاطے سے عمران خان کی گرفتاری کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کی آمد پر گڈ ٹو سی یو کہنے پر چیف جسٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔