فراز چوہدری سابق وزیر فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے، فائل فوٹو
فراز چوہدری سابق وزیر فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے، فائل فوٹو

مجھے تین بائی چھ کے سیل رکھا گیا،فواد چوہدری

اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی بازیابی کی درخواست پر سماعت جاری ہے تاہم سماعت سے قبل انہوں نے صحافیوں سے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران بتایا کہ مجھے سی آئی اے بلڈنگ میں چھوٹے سے سیل میں رکھا گیاہے ، تین بائی چھ کا سیل ہے اور واش روم بھی وہیں ہے ، دیگر قیادت اڈیالہ جیل میں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ملک بھر میں آٹھ سے دس ہزار لوگ گرفتار ہیں، صحافی نے کہا کہ کل کہا گیا کہ آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکٹریٹ ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے ؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آٹھ سے دس ہزار لوگوں کے خلاف مقدمات کیسے چلائیں گے،سیاسی درجہ حرارت بھی نیچے نہیں آ رہاہے ، بہتر ہے معاملہ صلح صفائی کی طرف جائے ۔