بھاگنے کے دوران ان کی سانس بری طرح پھول گئی۔ فائل فوٹو
 بھاگنے کے دوران ان کی سانس بری طرح پھول گئی۔ فائل فوٹو

رہائی کے بعد فواد چوہدری کو دوبارہ گرفتارکرنے کی کوشش

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے گیٹ پر گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی وہ  گاڑی سے اتر کر واپس بھاگ کر ہائی کورٹ میں داخل ہو گئے۔

ابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کی تھی جس پر وہ عدالت سے باہر نکل کر جیسے ہی گھر جانے کیلیے گاڑی میں بیٹھے تو اسلام آباد پولیس کا ایک دستہ ان کی جانب بڑھا،فواد چوہدری نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دوڑ لگا دی۔

فواد چوہدری خطرہ بھانپتے ہی گاڑی سے فوری نکلے اور بھاگتے ہوئے عدالتی احاطے میں پناہ لے لی، بھاگنے کے دوران فواد چوہدری کا سانس پھول گیا وہ گر بھی گئے مگر انہوں نے پرواہ نہیں کی،فواد چوہدری اب کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے کسی پُرتشدد مظاہرے میں شرکت نہ کرنے کا بیان حلفی جمع کرایا تھا۔