اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری اور فلک ناز کو اسلام آباد پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا
یہ بات سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے ٹوئٹ میں بتائی
ایمان مزاری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری اور فلک ناز کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔میں اور فلک ناز کی فیملی شیریں مزاری اور فلک ناز کو لینے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اڈیالہ جیل کے باہر سے شیریں مزاری اور فلک ناز کو لے کر چلی گئی۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا