نائلہ کیانی کاایورسٹ سرکرنے کے2دن بعد ایک اور کارنامہ

کھٹمنڈو(امت نیوز)پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے 2 روز بعد دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی لوٹسے کو بھی سرکرلیا۔

انہوں نےآٹھ ہزارپانچ سوسولہ میٹربلند لوٹسے کو نیپالی وقت کے مطابق آٹھ بج کرتیرہ منٹ پر سر کیا۔نائلہ کیانی آٹھ ہزارمیٹرسے بلند چھ چوٹیاں سرکرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

نائلہ کیانی نے 2 دن قبل بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا ۔وہ اس سے قبل کے ٹو، اناپورنا، گیشر برم ون اورگیشربرم ٹو بھی سرکرچکی ہیں۔