سعودی نائب وزیرداخلہ 2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے
ناصر بن عبدالعزیز الداؤد روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کریں گے
May 16, 2023 · قومی
اسلام آباد (امت نیوز) سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ خان نے نورخان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا، سعودی نائب وزیر داخلہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
روڈ ٹو مکہ منصوبہ حجاج کو آسان اور پریشانی سے پاک امیگریشن فراہم کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔
سعودی نائب وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کریں گے۔