اسلام آباد(امت نیوز)نیب راولپنڈی نے عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل (القادر ٹرسٹ کیس) میں 18 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جبکہ انہیں ایک سوال نامہ بھی بھیجا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو عدالت نے حکم دیا ہوا ہے کہ جب نیب طلب کرے وہ پیش ہوں گے اور تفتیش میں تعاون کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نیب نے القادر ٹرسٹ میں 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ ہوا تھا