فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما شہریارآفریدی اہلیہ سمیت اڈیالہ جیل منتقل

اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی پولیس نے شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کو گزشتہ رات حراست میں لیا تھا۔ پولیس نے شہر یار آفریدی اور ان کی اہلیہ کو 16 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا۔

شہریار آفریدی کے بیٹے نے الزام لگایا تھاکہ پولیس نے والدین کو گھسیٹ کر باہر نکالا۔