معروف عالم دین شاہ تراب الحق کے صاحبزادے انتقال کرگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) معروف عالم دین مرحوم علامہ سید شاہ تراب الحق قادری رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادے اور پاکستان سنی موومنٹ کے چئیرمن سید شاہ سراج الحق قادری نجی اسپتال میں انتقال کرگئے ۔ترجمان جماعت اہلنست کے مطابق 57سالہ مرحوم  شاہ سراج الحق قادری نے پسماندگان میں بیوہ دوبیٹے اورایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔مرحوم کی نمازجنازہ آج بعد نماز عصر دارالعلوم امجدیہ  عالمگیر روڈ روڈ پر ادا کی جائے گی۔