حیدر آباد،دریائے سندھ میں2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق
نوجوان کراچی سے حیدرآباد شادی میں آئے ہوئے تھے، جاں بحق ہونے والے دو نوجوان آپس میں رشتے دار
May 17, 2023 · قومی
حیدر آباد(اُمت نیوز)حیدر آباد میں دریائے سندھ میںدو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے نواحی علاقے لطیف آباد چار نمبر بند پر دریائے سندھ میں چار نوجوان ڈوب گئے۔چاروں نوجوانوں کو دریاسے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔جن میں ڈاکٹروں نے دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کراچی سے حیدرآباد شادی میں آئے ہوئے تھے، جاں بحق ہونے والے دو نوجوان آپس میں رشتے دار ہیں۔