بالاکوٹ میں آتشزدگی سے 12 گھر راکھ کا ڈھیر بن گئے

بالاکوٹ(نامہ نگار) بالاکوٹ کے مضافاتی گائوں کانشیاں میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر بھڑکنے والی آگ نے ایک درجن سے زائد مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ کے شعلوں نے آنا فانا ایک کے بعد دوسرے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ امدادی کاروائیاں بھی بے سود رہیں،اس ضمن میں سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق بالاکوٹ کے مضافاتی گائوں کانشیاں بالا باڑی سرداراں کے مقام پر آتشزدگی کے باعث چئیرمین ویلج کونسل کانشیاں سردار کاشف افتخار کے گھر سمیت ایک درجن کے قریب گھروں کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔دیکھتے ہی دیکھتے تمام گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے،خوش قسمتی سے اتنے بڑے سانحہ میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی مقامی لوگ اپنی مدد آپکے تحت آگ بجانے میں مصروف رہے،آمدہ اطلاعات کے مطابق گھروں میں قیمتی فرنیچر اور ہر طرح کا گھریلو سامان مکمل جل کر رکھ ہو گیا،آتشزدگی سے کروڑوں کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے،مقامی افراد کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تا حال نہیں معلوم ہو سکی۔