ایبٹ آباد (نمائندہ امت)مین شاہراہ قراقرم سپلائی قریشی پمپ سے بانڈہ جات کا پانی رہائشی گھروں کی جانب موڑنے پر پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ میں رٹ دائر کردی گئی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت کے لئے 18 مئی کی تاریخ مقرر کردی ۔اس سلسلہ میں متاثرہ نیازی کالونی ،حسن ٹاؤن اور سربن کالونی کے رہائشیوں کی قانون دان ولی سلطان ایڈووکیٹ نے سابق امیدوار کینٹ بورڈ وقاص گیلانی سمیت 15 درخواست گزاروں کی مشترکہ رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے کلوٹ ڈالنے سے معمولی بارش کا پانی بھی نشیبی بستیوں میں تباہی لائے گا ۔اور جانی نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔درخواست گزاروں نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ متعلقہ محکمہ کو مین شاہراہ پر قریشی پمپ سے ڈھیرہ شنواری تک نکاسی آب نالہ کی فوری تعمیر اور بند نالہ کی بحالی سے قبل کام سے روکا جائے۔ہائیکورٹ میں دائر رٹ پر آئندہ پیشی کا وقت 18 مئی مقرر کیا گیا ۔اس موقع پر متاثرین نے میڈیا کو بتایا کہ قریشی پمپ سپلائی کے مقام پر معمولی بارش کے بعد پانی جمع ہو جاتا ہے ۔جب کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قریشی پمپ سے ڈھیرہ شنواری تک نکاسی آب کے نالہ کے کام کو بھی ادھورا چھوڑ رکھا ہے ۔انہوں نے مذید بتایا کہ سپلائی دکانات کے باہر نکاسی آب نالہ کا پانی دیوار لگا کے بند کیا گیا ہے ۔جس میں کینٹ بورڈ کے افسران ذمہ دار ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ نکاسی آب نالہ کی تعمیر میں کلوٹ لگنے سے بانڈہ جات کا پانی ملحقہ بستیوں میں تباہی مچائے گا جب کہ اس مقام سے سرکاری کاغذات میں بھی نکاسی کا کوئی راستہ موجود نہیں ہے متعلقہ محکمہ جبر اور زور سے نشیبی بستیوں کی قیمتی املاک کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے جس سے جانی نقصان کا اندیشہ موجود ہے ۔ پانی کا رخ گھروں کی جانب کرنے کیخلاف رٹ دائر-پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے سماعت کےلئے 18 مئی مقررکردی پانی کا رخ گھروں کی جانب کرنے کیخلاف رٹ دائر-پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے سماعت کےلئے 18 مئی مقررکردیعدالت پہنچ گئے