پشاور(اُمت نیوز)؛ محکمہ انسداد ِدہشت گردی پشاور نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار جبکہ ایک فرار ہوگیا۔
سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق بھتہ خوری میں مطلوب 3 دہشت گرد پشاور سے گرفتار کرلئے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا، دہشتگردوں میں محمد اعجاز، وصال خان اور محسن خان شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ گرفتار دہشتگردوں سے برآمد شدہ موبائل بھتہ خوری میں استعمال ہوا۔