سوڈان کا دارالحکومت فضائی حملوں-گولہ باری سے لرز اٹھا

خرطوم ( اُمت نیوز)منگل کی صبح سوڈان کا دارالحکومت خرطوم فضائی حملوں اور گولہ باری میں اچانک شدت آنے سے لرز اٹھا۔یہاں سوڈان کی فوج اپنے نیم فوجی حریفوں کو ہٹانے کی کوشش میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے لڑ رہی ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ خرطوم کے جنوب میں فضائی حملوں اور جھڑپوں اور دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی تھیں اور اس سے ملحقہ شہروں بحری اور ام درمان کے کچھ حصوں میں رات بھر شدید گولہ باری ہوتی رہی۔