اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے امور کشمیر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ جی 20 کانفرنس کے بارےمیں اپنا مؤقف دنیا کے سامنے رکھیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے مقبوضہ کشمیر پر اپنا مزید تسلط جما سکے۔انہوں نےکہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے، جی 20 کانفرنس کے بارے میں اپنا مؤقف دنیا کے سامنے رکھیں گے۔