مظفرآباد(نمائندہ امت)پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لیے آج تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ مظفرآباد میں صدر جماعت پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یسین،چوہدری لطیف اکبر اور سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور کی ہدایات کے مطابق تاریخ ساز ریلی نکالے گی،سپہ سالا پاک فوج جنرل عاصم منیر کے صبر و تحمل کو سلام پیش کرتے ہیں،ادارے اپنی حدود و قیود کا تعین کریں، ان خیالات کا اظہار خورشید حسین کیانی نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی ڈویژن مظفرآباد کی جانب سے مرکزی قیادت کی ہدایات پر پاک فوج زندہ باد ریلی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا،خورشید حسین کیانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ ہمنے ہمیشہ قانون آٸین کا احترام کیا،عدلیہ کو ہمیشہ عزت و تکریم دی،پاک فوج اور اداروں کے شانہ بشانہ ریاستی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کیا،انہوں نے کہا ہماری قیادت نے جمہوریت آئین کی حفاظت کے لیے قیمتی جانوں کا نزرانہ پیش کرتے ہوۓ تاریخ رقم کی اور سابق صدر پاکستان نے کھپے پاکستان کا نعرہ لگایا جبکہ چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جان سے پیاری راۓ شماری اور لیواں گے لیواں گے پورا کشمیر لیواں گے جیسا آفاقی نعرہ دیا۔انہوں نے تمام محب وطن لوگوں اور جیالوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی فوج سے اظہار محبت کے لیے اس ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔
یک جہتی ریلی