چشتیاں( اُمت نیوز ) پنجاب کے شہر چشتیاں میں 50 روپے کے لین دین پر جھگڑے کے دوران نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
چشتیاں پولیس کے مطابق شوگر مل روڈ پر 50 روپے کے لین دین پر دو نوجوانوں میں جھگڑا ہوا جس کے دوران تھپڑوں اور مکوں کے باعث نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت اشفاق کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔