آپ کیسے ہمیں حکم دے سکتے ہیں کہ ہم اڈیالہ میں سماعت کریں، فائل فوٹو
آپ کیسے ہمیں حکم دے سکتے ہیں کہ ہم اڈیالہ میں سماعت کریں، فائل فوٹو

عمران خان کی ضمانت میں 31 مئی تک توسیع

اسلام آباد(امت نیوز)ا ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں مزید کسی کیس میں 31 مئی تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور اسٹیٹ کونسل پیش ہوئے اور کہا کہ کچھ مہلت دے دیں تو تفصیلات فراہم کردیں گے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی، ساتھ ہی عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع بھی کردی گئی۔