جناح ہاﺅس پر حملہ شرمناک اور قابل مذمت ہے، فائل فوٹو
جناح ہاﺅس پر حملہ شرمناک اور قابل مذمت ہے، فائل فوٹو

کور کمانڈر ہاﺅس حملے میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث تھے، ولید اقبال

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کور کمانڈر ہاﺅس لاہور میں حملے کے دوران پی ٹی آئی ورکرز نظرآئے، چند کے چہرے میں جانتاہوں ، نظرآیا کہ وہ بھی اندر ہیں تو مجھے بہت حیرت ہوئی ، کسی نہ کسی نے تو ان کو اشتعال دلایا ہو گا۔

ولید اقبال کا کہناتھا کہ یہ ورکرز کا انفرادی فعل تھا، پارٹی کے کسی اعلان یا پالیسی سے اس کا تعلق نہیں ہے ،جناح ہاﺅس پر حملہ شرمناک اور قابل مذمت ہے، حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ یا جو بھی قانون لگتاہے اس کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جو بھی فوٹیج آ رہی ہیں ان میں تو پارٹی لیڈرز ورکرزکو روک رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب فواد چوہدری نے بھی لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرا تعلق ضلع جہلم سے ہے، ہمارے ضلع کا کوئی قبرستان ایسا نہیں ہے جس میں شہدائ کی قبریں موجود نہ ہوں ، فوج سے ہمارا تعلق خون کا ہے ، جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ انتہائی قابل شرم تھا۔