اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی 100 سے زائد کیسز میں گرفتاری روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل،ایڈووکیٹ جنرل اوردیگرعدالت میں پیش ہوئے۔
وفاق کی جانب سے کیسزکی تفصیلات فراہم کرنے کیلیے مہلت کی استدعاکی گئی،عدالت نے استدعا منظورکرتے ہوئے سماعت 31 ملتوی کردی اورعمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کردی۔