فردوس شمیم نقوی سمیت 14 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

May 17, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:  تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی سمیت 14 ملزمان کو کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں احتجاج و ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت  ہوئی ، پولیس نے فردوس شمیم سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نےعدالت کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش اور دیگر کارروائی مکمل کرلی ہے اور 2 ملزمان کے بیانات جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کروانا ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے فردوس شمیم نقوی سمیت 14 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔عدالت نے تفتیشی افسر اور پراسیکیوشن سے 19 مئی کو جواب طلب کرلیا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے وکلاء نے ملزمان کی درخواست ضمانت بھی جمع کرادی ہے۔