لاہور ہائیکورٹ نے 70 پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی معطل کردی،عدالت کی جانب سے نظربندی معطل ہونے والے کارکنوں کی تعداد101 ہو گئی۔
دوران سماعت جسٹس انوارالحق پنوں نے کہاکہ خدارااس ملک کو چلنے دیں،ایک بندہ ضمانت کروا کر باہر نکلتا ہے آپ گرفتار کر لیتے ہیں،لوگوں کے حقوق پامال نہ کریں۔
جسٹس انوار الحق نے کہاکہ اب نہ کوئی جلوس نکل رہا ہے نہ کوئی جلسہ ہے،لوگوں کو جانے دیں گھروں میں جا کر کھاناکھائیں،کسی نے جلاﺅ گھیراﺅ کیا تو آپ مقدمہ درج کریں، نظر بندکیوں کررہے ہیں؟۔
جسٹس انوارا لحق نے کہاکہ کسی نے جناح ہاﺅس پر حملہ کیا تو ہم کیا کہیں اس کو؟وکلا اپنے کلائنٹ کو کہیں کہ آئندہ ایسے واقعات کا حصہ نہ بنیں ۔