کور کمانڈر ہاؤس میں جو کچھ ہوا وہ اچھا نہیں ہوا۔ فائل فوٹو
کور کمانڈر ہاؤس میں جو کچھ ہوا وہ اچھا نہیں ہوا۔ فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما نے یاسمین راشد اور محمود الرشید کو کور کمانڈر ہاؤس کو آگ لگانے کا ذمےدار قرار دیدیا

لاہور کے حلقہ پی پی 149 سے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق نے کور کمانڈر ہاؤس کو آگ لگانے کا ذمے دار ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو قرار دے دیا۔

لاہور کے حلقہ پی پی 149 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ اگر الیکشن لڑا تو آزاد حیثیت سے لڑوں گا۔

عباد فاروق نے اپنے ویڈیو بیان میں تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو کور کمانڈر ہاؤس کو آگ لگانے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

عباد فاروق کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں، یاسمین راشد اور محمودالرشید سمیت دیگر لیڈرشپ نے لبرٹی چوک بلوایا، اور کہا گیا کہ کور کمانڈر ہاؤس جا کر آگ لگانی ہے،کور کمانڈر ہاؤس میں جو کچھ ہوا وہ اچھا نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ عباد فاروق کو لاہور کے حلقہ پی پی 149 سے تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے، حالیہ صورتحال میں انہیں پولیس کی جانب سے دو بار گرفتار کیا جاچکا ہے۔