شاہ محمود قریشی کو موجودہ سیاسی صورتحال سے بھی آگاہ کیا، فائل فوٹو
شاہ محمود قریشی کو موجودہ سیاسی صورتحال سے بھی آگاہ کیا، فائل فوٹو

عامر کیانی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عامر کیانی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا،عامر کیانی آج شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

عامر کیانی چیئرمین عمران خان کی پالیسیوں سے نالاں تھے،انہوں نے نہ صرف پی ٹی آئی بلکہ سیاست سے بھی علیحدگی اختیار کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

عامر کیانی کا کہناتھاکہ فوجی گھرانےسے تعلق ہے ، جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہائوس پر حملے سے دلی دکھ ہوا، پی ڈی ایم سمیت کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا، اب صرف سبز ہلالی پرچم کے ساتھ جئیں گے ۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور ایم این اے جے پرکاش بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کیلیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ عامر کیانی 1996 سے تحریک انصاف سے وابستہ تھے اور عمران خان کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے ہیں۔