ہمارے پاس گنجائش ہی نہیں نئے لوگوں کو لینے کی، فائل فوٹو
ہمارے پاس گنجائش ہی نہیں نئے لوگوں کو لینے کی، فائل فوٹو

مراد سعید کی کارکنوں کو مشتعل کرنے کی آڈیو موجود ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ رہنما تحریک انصاف مراد سعید کی کارکنوں کو مشتعل کرنے کی آڈیو موجود ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آڈیو میں مراد سعید بالکل واضح کہہ رہے ہیں اپنے اپنے اہداف پر پہنچنا ہے۔ شکلیں اورکرتوت سامنے ہیں پھر بھی کہتے ہیں یہ ہم نہیں۔ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک شخص کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلیے چاغی پہاڑ کا ماڈل بھی جلا دیا گیا، چاغی پہاڑ سے آپ کی کیا دشمنی تھی، ان واقعات پر ملٹری ایکٹ لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ شر پسند منظم سازش کے تحت حکومتی املاک پر حملہ آور ہوئے، شہدا کی تصویروں کو بھی نہ بخشا گیا۔ گرفتاری سے پہلے عمران خان بیان دے کرگئے کہ ہاتھ بھی لگایا تو ردعمل آئے گا۔ ان کی خواتین کہہ رہی تھیں کہ چلو جا کر جناح ہاؤس جلائیں، ان مٹھی بھر لوگوں میں اتنی جرات کیسے آئی۔