دھرم پورہ کے قریب لسٹ میں آنیوالی گاڑیوں کو فوری پکڑ لیا جائے گا۔ فائل فوٹو
دھرم پورہ کے قریب لسٹ میں آنیوالی گاڑیوں کو فوری پکڑ لیا جائے گا۔ فائل فوٹو

حکومتی الٹی میٹم کے بعد پولیس کا زمان پارک کے قریب پڑائو

لاہور: تحریک انصاف کو حکومتی الٹی میٹم کے بعد زمان پارک کے قریب پولیس نے پڑائو ڈال لیا، آنے جانیوالی گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری املاک پر حملے میں زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات اسپیشل برانچ نے فراہم کیں۔ 300 گاڑیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ دھرم پورہ کے قریب لسٹ میں آنیوالی گاڑیوں کو فوری پکڑ لیا جائے گا۔

قبل ازیں نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے تحریک انصاف کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے 30 سے 40 دہشت گرد زمان پارک میں موجود ہیں، انہیں حکومت کے حوالے کر دیا جائے ورنہ قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔