عمران خان سے گلہ نہیں کیا بلکہ حقیقت بیان کی ہے۔ فائل فوٹو
عمران خان سے گلہ نہیں کیا بلکہ حقیقت بیان کی ہے۔ فائل فوٹو

ٹویٹ میں شوہر کا نام شامل نہ کرنے پر پرحبا فواد کا عمران خان سےشکوہ

اسلام آباد:  شوہر کا ذکر نہ کرنے پر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے عمران خان کی ٹویٹ پر شکوہ کر دیا۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو نام بھولنے پر یاد دہانی کروائی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے زیر حراست رہنماؤں کے حق میں ٹویٹ کرتے ہوئے ان کے شوہر فواد چوہدری، ملائیکہ بخاری، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کے نام لکھنا بھول گئے ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان نے ایک ٹویٹ میں پارٹی کے زیر حراست رہنماؤں بشمول شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شہریار آفریدی اور اُن کی اہلیہ، شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کا نام لے کر ذکر کیا اور ان کے خلاف ہونے والے پولیس ایکشن کی مذمت بھی کی۔

دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں حبا فواد نے کہا کہ انہوں نے عمران خان سے گلہ نہیں کیا بلکہ حقیقت بیان کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز فواد چوہدری کی رہائی اور ضمانت ملنے کے بعد بھی ان کے گاؤں میں واقع گھر پر حملہ کیا گیا۔ اگر عمران خان نام لے ہی رہے ہیں تو تمام لیڈر شپ کا لیں، سب کے ساتھ برابری کا سلوک ہونا چاہیے۔