ایک بیگم صاحبہ کا گروپ ہے، ایک علیمہ خان کا گروپ ہے، فائل فوٹو
ایک بیگم صاحبہ کا گروپ ہے، ایک علیمہ خان کا گروپ ہے، فائل فوٹو

190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس:فیصل واوڈا کی بھی طلبی ہوگئی

اسلام آباد(امت نیوز)نیب نے برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس میں فیصل واوڈا کو بھی طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو کی جانب سے فیصل واوڈا کو 24 مئی کی طلبی کا نوٹس بھیجا گیا ہے ۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو  این سی اے سے ملنے والے 190 ملین  پاؤنڈز  پر تفتیش کیلئے طلب کیا گیا ہے، عمران خان اور دیگر پر ذاتی مفاد کیلئے 190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی میں سہولتکاری کا الزام ہے، رقم پاکستان کے قومی خزانے میں منتقل کی جانی تھی لیکن نہیں کی گئی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رقم غیر قانونی طور پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملات سے متعلق اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی، پی ٹی آئی کابینہ نے 190ملین پاؤنڈز  پراپرٹی ٹائیکون سے سیٹلمنٹ کی منظوری دی تھی، فیصل واوڈا نے سیٹلمنٹ منظوری کیلئے اس وقت کے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔